چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کو پاکستان مسلم لیگ ق میں واپسی کی دعوت دیدی، ذرائع

05:19 PM, 15 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) چودھری شجاعت  پرویز الہیٰ سے اڑھائی گھنٹے طویل ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  چوہدری شجاعت حسین پرویز الہی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے، ملاقات کرنے والوں میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع اور چوہدری وجاہت شامل تھے۔

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان 2 گھنٹے 40 منٹ ملاقات جاری رہی، ملاقات میں پرویز  کی صحت، سہولیات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کو پاکستان مسلم لیگ ق میں واپسی کی دعوت  دیدی۔

مزیدخبریں