برسٹر صاحب نے وزیر اعلی بلوچستان کیلئے سالار خان کا نام غلطی سے لیا،  عالم خان

06:13 PM, 15 Feb, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری عالم خان کا کہنا ہے کہ برسٹر صاحب نے وزیر اعلی بلوچستان کے لئے سالار خان کا نام غلطی سے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے وزیر اعلی   کے لئے نامزد سالار خان کاکڑ این اے 263کوئٹہ 2سے ہار گئے ہیں تاہم صوبائی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری عالم خان کا کہنا ہے کہ برسٹر صاحب نے وزیر اعلی بلوچستان کے لئے سالار خان کا نام غلطی سے لیا ہے ۔ سالار خان ہمارے قومی کے امیدوار تھے۔ کوئٹہ صوبائی میں ہماری کوئی نشست نہیں ہے۔ سالار خان نے این اے 263کوئٹہ 2سے جیتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے جمال شاہ کاکٹر محمود خان کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں وہ کیسے جیت سکتے ہیں۔ ہم نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سے رابطہ کر رکھا کیا ہے۔ سالار خان قومی نشست میں فتح یاب ہونگے اور وفاق میں صوبے کی خدمت کریں گے۔

مزیدخبریں