ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما میاں افتحار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں میاں افتحار حسین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی۔ اے این پی سمجھتی ہے کہ یہاں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور اے این پی کو ہروایا گیا۔
میاں افتحار حسین نے کہا کہ اسد قیصر نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا تھا۔
اُں کے بقول اے این پی انتخابات میں دھاندلی اور پیسوں کے استعمال کے خلاف احتجاج کا اعلان کر چکی ہے۔