(ویب ڈیسک ) احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی مہندی کی تقریب کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں۔
قوالی نائٹ کے بعد مہندی کی تقریب نے مداحوں کی توجہ کھینچ لی۔ اسلام آباد میں 12 فروری کو ہونے والی قوالی نائٹ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
عثمان خالد بٹ، عزیر جسوال، اشنا شاہ اور عثمان مختار سمیت کئی ستارے مہندی میں شریک ہوئے۔
اداکار عثمان مختار نے مہندی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔ احمد علی اکبر جلد ڈیجیٹل کری ایٹر ماہم بتول کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کریں گے۔
شادی کی تقریبات نجی رکھنے کے باوجود مداحوں کی دلچسپی عروج پر ہے۔