امریکی عدالت نے ایلون مسک کی محکمہ خزانہ تک رسائی روک دی

04:08 PM, 15 Feb, 2025

 ویب ڈیسک :امریکا کی  فیڈرل کورٹ نے ایلون مسک کے محکمے DOGE ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی سی اینشی  کی محکمہ خزانہ تک رسائی روک دی۔

عدالت نے DOGE  حکام کو امریکا کے ٹریژری ڈپارٹمنٹ کی ورکنگ میں دخل دینے سے بھی روک دیا ہے۔ کیونکہ اس ڈپارٹمنٹ کے پاس امریکا کے  کروڑوں شہریوں  کی انتہائی حساس اور ذاتی  معلومات پر مشتمل ڈیٹا ہے جہاں تک  رسائی  کا   ایلون مسک کی کمپنی کو قانونی حق نہیں ہے۔

 یادرہے گزشتہ مہینے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد  متعدد ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے ایلون مسک  کی سربراہی میں   محکمہ DOGE کو سی آئی اے ، پینٹاگون سمیت وفاقی ملازمین تک رسائی دی گئی تھی تاکہ حکومتی خزانے پر فالتو بو جھ ختم کیا جاسکے ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں نوکریوں  کی ڈاؤن سائزنگ کردی گئی جبکہ یوایس ایڈ سمیت کئی محکموں کا وجود خطرے میں ہے۔

19ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز کے ایک گروپ نے ایلون مسک، ڈونلڈ ٹرمپ اور ' DOGE ' کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس پر فیصلہ سناتے  ہوئے مین ہٹن میں ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے ' DOGE '  کی رسائی محکمہ خزانہ تک روک دی ہے۔

  صدر ٹرمپ نے عدالت کے احکام پر عمل کرنے کی بات کہی ہے۔ وہیں مسک- ٹرمپ کے معاونین نے فیصلہ سنانے والے جج  کیخلاف مواخذے کی کارروائی  شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ضلع جج جین نیٹ ورگاس نے 19 درخواستوں  میں سے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا گیا ہے۔ باقی عرضیوں پر فیصلہ ابھی سنایا جانا باقی ہے۔ 

مزیدخبریں