شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟ حریم شاہ نے سب بتا دیا

10:25 AM, 15 Jan, 2022

Rana Shahzad
لندن: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اپنی دوستی کا سارا قصہ بتا دیا ہے۔ انہوں نے دونوں کے درمیان ہونے والی دوستی پر کھل کر بات کی ہے۔ لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری کچھ سال قبل شیخ رشید کے ساتھ ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تھی۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں، اس پر انہوں نے مجھے اپنا موبائل نمبر لکھوا دیا۔ نمبر لکھوانے کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے مِس کال کر دیں۔ ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید نے ناصرف مجھے اپنی حویلی میں مدعو کیا بلکہ مجھے لاہور آنے کی بھی دعوت دی۔ خیال رہے کہ ایک ویڈیو میں کراچی سے برطانیہ رقم لے جانے کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ کے خلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی انکوائری رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دینے کا سائبر کرائم ونگ نے نوٹس لے لیا ہے۔ عمران ریاض نے کہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک، خلل ڈالنے اور بدنام کرنے کا عمل ہیں، ان کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ https://twitter.com/Haqeeqat_TV/status/1481223968157745153?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1481223968157745153%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F58459%2F ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ خاتون ٹک ٹاکر نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے جو غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے۔ حریم شاھ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصلÇ کی جارہی ہیں۔
مزیدخبریں