کورونا کی نئی لہر، تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے اہم خبر

12:17 PM, 15 Jan, 2022

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) طلبا کیلئے اہم خبر۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ مراد علی شاہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتال، سرکاری و نجی ہسپتالوں کا سروے کیا جائے گا اور سروے میں ہسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی مثبت شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 8063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
مزیدخبریں