بلدیاتی انتخابات: کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم
06:48 AM, 15 Jan, 2023
کراچی : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،کراچی اورحیدرآبادکے 16اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ بلدیاتی الیکشن کےلئےپولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کا وقت ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع کے25 ٹاؤنز میں246 یوسیز کےلئے ووٹ ڈالے جا رہےہیں، حیدرآباد ڈویژن کے9 اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ ہو رہی ہے۔ کراچی کے7 اضلاع میں 23 امیدواروں کے انتقال اور 6 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کےباعث چئیرمین،وائس چیئرمین اور وارڈ ممبرز کی ایک ہزار230 میں سے 1200 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی اور رینجرز کی نفری بھی تعینات ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں کو جواز بناتے ہوئے الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی،ن لیگ اور دیگر جماعتیں میدان میں ہیں ۔