اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، نمبر گیم میں وزیرا عظم ، اتحادیوں کو واضح برتری

08:14 AM, 15 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: 342 کے ایوان میں وزیراعظم شہباز شریف کو 181 اراکین کا اعتماد حاصل ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، نمبرگیم میں وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کو واضح برتری حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق 342 کے ایوان میں وزیراعظم شہباز شریف کو 181 اراکین کا اعتماد حاصل ہے جبکہ اعتماد کے ووٹ کےلیے 172 اراکین کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے 7 اراکین حکومت چھوڑ بھی دیتے تو بھی شہباز شریف کو 174 اراکین کا اعتماد ہوتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی اراکین کی تعداد 150 ہے، دس نشستیں خالی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے والے عمران خان کو نا اہل قرار دے رکھا ہے۔ ایک نشست جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہے ۔ صدر اگر سمجھے کہ وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھوچکا ہے اور اسے 172 اراکین کی اکثریت حاصل نہیں تو وہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتا ہے۔
مزیدخبریں