الیکشن کمیشن کا فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

09:03 AM, 15 Jan, 2023

احمد علی
کراچی : الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے یو سی 2، تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں ممبرصوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لےلیا۔ الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو پولنگ اسٹیشن سے بےدخل کرنے کاحکم دے دیا ۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی حرکت اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی تھی۔فردوس شمیم نقوی کی جانب سے بیلٹ بوکس کی سیل کھولنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلز کے 984 وارڈز میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ہر یونین کونسل میں 4 وارڈز ہیں، ووٹر کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ وارڈ کا جنرل کونسلر منتخب کرنا ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ایک ووٹ ہوگا، دوسرا ووٹ جنرل کونسلر کا ہو گا۔ہر یونین کونسل 11 ارکان پر مشتمل ہوگی، یونین کونسل میں 6 افراد براہِ راست منتخب ہوں گے۔
مزیدخبریں