وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے میں جان کے لالے پڑجائیں گے، پرویز الہیٰ

10:25 AM, 15 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے میں جان کے لالے پڑ جائیں گے۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو گورنر پنجاب نے خط لکھنا ہے، مجھے نہیں معلوم حمزہ شہباز وطن واپس آ گئے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج رات عمران خان سے مل کر تین نام دیں گے، پھر تین نام حمزہ شہباز شریف نے دینے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر ان کا ہے اور ہمیں کہا گیا اعتماد کا ووٹ لیں، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے کر انہیں سرپرائز دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں پتا چلے گا جب صدر عارف علوی وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، انہیں اعتمادکے ووٹ کا کہیں گے تو انہیں جان کے لالے پڑجائیں گے۔ اس دوران ایک صحافی نے وزیر اعلی پنجاب سے سوال کیا کہ آپ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے یا ٹریکٹر کے نشان پر؟ جس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اس سوال کے جواب کیلئے آپ کو تھوڑا صبر کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتما کا ووٹ لینا پڑے گا اور شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہیں ملنا۔ وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) مکمل طورپرایکسپوز ہوچکی ہے، ایک جھوٹے کی خبر لینے کے لیے نوازشریف نے لندن بلالیا ہے۔
مزیدخبریں