امریکا عراق اور شام میں 1500 فوجی بھیجے گا

09:06 PM, 15 Jan, 2024

احمد علی
امریکا 1,500 فوجی داعش سے لڑنے کیلئے عراق اور شام بھیج رہا ہے، امریکا کا ان ممالک میں ایران کی حمایت یافتہ گروپس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی آؤٹ لیٹ سی بی ایس نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیو جرسی آرمی نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو ان کی تعیناتی سے قبل نیو جرسی ریاست کے گورنر فل مرفی نےعزت افزائی کی۔ فوجی مشرق وسطیٰ جانے سے پہلے تربیت کے لیے پہلے ٹیکساس میں فورٹ بلس جائیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اس وقت ہو رہا ہے جب عراق اور شام میں امریکاکی مخالف افواج غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے کم از کم 130 بار امریکی اڈوں کو نشانہ بنا چکی ہیں۔ شام کی حکومت امریکی افواج کو ایک "قابض" قوت سمجھتی ہے اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ امریکی افواج کا "جلد" انخلاء چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں