پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15جولائی ، 2021
07:47 AM, 15 Jul, 2021
سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھنے لگا، کورونا کی بھارتی قسم نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی، کہا اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگائیں، جلد ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا،مثبت کیسز کی شرح 5 فی صد سے زیادہ ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیس رپورٹ،مزید 47 افراد لقمہ اجل بن گئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 تک جا پہنچی،42 ہزار 330 مریض زیرعلاج،2 ہزار 336 کی حالت تشویشناک ہے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کی پمز اسلام آباد آمد، کورونا الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے ہیلتھ ملازمین سے ملاقات، پمز ملازمین نے معاون خصوصی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد سے بڑھ گئی،صوبائی حکومت کا آج رات سے انڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ، سینما، پارکس اور جم کھولنے پر بھی پابندی،آٹھویں جماعت تے تعلیمی سرگرمیاں معطل ،نویں اور دیگر جماعتوں کے لئے صرف امتحانات کی اجازت بلوچستان کے علاقہ پسنی میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، پاک فوج کےکیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے، خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔