مریم نواز شریف صاحبہ ! کیا آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں ؟
09:26 AM, 15 Jul, 2021
بلوچ ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سوچا کہ بھلے ہی عدالت مجھ سے ناراض ہو جائے لیکن میں بلوچ والوں سے ملے بغیر پاکستان واپس نہیں جاؤں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ معلوم نہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے یہ جملے جان بوجھ کر کہے یا پھر ان کی زبان پھسل گئی، لیکن سوشل میڈیا پر عوام نے ان کی تقریر کے دوران ہی شدید برہمی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ صارفین نے مریم نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا وہ آزاد کشمیر کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتیں، کیا وہ یہ سمجھتی ہیں کہ آزاد کشمیر پاکستان سے باہر کوئی دوسرا خطہ ہے۔ اگر انہوں نے ایسا کہا ہے کہ یقیناً کہیں نہ کہیں ان کے لاشعور میں یہی بات ہو گی کہ آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔