پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 15جولائی 2021

10:17 AM, 15 Jul, 2021

اویس
افغانستان میں امن خطے کےلیے اہم ہے، وہاں پُرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئےگا، وزیراعظم عمران خان کا پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب، کہا پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے، پاکستان اورازبکستان کے درمیان تاریخی ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کو تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد عمران خان کی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں، سیلیکٹر، سیلیکٹڈ سن لے، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، مریم نواز کا پلندری آزاد کشمیر میں جلسے خطاب، کہا کشمیری عوام عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں، عید سے پہلے پیٹرول مہنگا کرکے عوام کےخلاف سازش کی جارہی ہے۔ پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا،مثبت کیسز کی شرح 5 فی صد سے زیادہ ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیس رپورٹ،مزید 47 افراد لقمہ اجل بن گئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 تک جا پہنچی،42 ہزار 330 مریض زیرعلاج،2 ہزار 336 کی حالت تشویشناک ہے پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کارجحان برقرار ہے، صوبے بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 386 نئے کیس رپورٹ، وائرس سے مزید13 افراد انتقال کرگئے، 17 ہزار 325 ٹیسٹ کئے گئے، لاہور میں جان لیوا مرض کے باعث4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھنے لگا، کورونا کی بھارتی قسم نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی، کہا اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگائیں، جلد ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔
مزیدخبریں