دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے
10:20 AM, 15 Jul, 2021
تاشقند( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے،بھارت کا رویہ یہی رہتا ہے جو کشمیر پر ہے تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں، پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے، افغان قیادت اور ہم مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھا سکیں، پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کل متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکس صدر نے کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر کو مدعو کیا ہے، ازبکستان کے ساتھ تین اہم نوعیت کے معاہدے ہونے جا رہے ہیں، ایک لیگل فریم ورک میسر آ جائے گا اور وہ سہولتیں جو پہلے نہیں تھیں وہ دستیاب ہوں گی، پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مستحکم اور وسعت پذیر ہو گا۔