ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

02:39 PM, 15 Jul, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) عید گفٹ کا آغاز دو سال میں پہلی دفعہ، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 160 فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا۔ رہی سہی کسر پولیس نے پوری کر دی۔ سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں ایل پی جی 165 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے بعد پولیس نے ایل پی جی شاپس پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جن علاقوں میں ایل پی جی مل رہی ہے، وہاں پولیس کی مدد شامل ہے۔ گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 60 روپےاضافہ کے بعد 1950 میں فروخت جاری ہے۔ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 225 اضافہ کر دیا گیا۔ گلگت میں قیمت 185 پر پہنچ گی۔ کمرشل سیلنڈر 7490 میں فروخت جاری ہے۔ نئے پاکستان میں ایک ہی چیز سستی تھی، اس کی قیمت بھی ڈبل ہو گئی۔ اب قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھے گی۔ لوکل پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے۔ JJVL فوری چلا یاں جایئے۔ 31 جولائی 2021 ہڑتال کا فیصلہ حتمی ہے۔ غیر معاری سیلنڈر کی بندش کے لیے ڈی سی گوجرانوالہ کے دفتر میں دھرنا دیں گے۔
مزیدخبریں