’ڈرگ مافیا چھوٹے کمیسٹوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے‘

04:20 PM, 15 Jul, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر مینو فیکچرز اور کیمیسٹ ریٹیلرز میں اختلاف، کیمیسٹ ریٹیلرز نے مینو فیکچررز کی ہڑتال کا بائیکاٹ کردیا۔ کیمیسٹ ریٹیلرز کے چیئرمین اسحاق میؤ کا کہنا ہے کہ آج کی ہڑتال کا ہم حصہ نہیں۔ ڈرگسٹ مافیا چھوٹے کمیسٹوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اسحاق میؤ نے مینو فیکچررز کی ہڑتال سے ہٹ کر بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی کو اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ تمام صوبوں سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔
مزیدخبریں