واٹس ایپ استعمال کریں وہ بھی بغیر انٹرنیٹ....
05:54 PM, 15 Jul, 2021
ویب ڈیسک: واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑٰ خوشخبری آ گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر لانچ کر دیا ہے جو سب سے بڑی پریشانی دور کر دے گا۔ اب صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں کوئی دقت نہیں ہو گی۔ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ساتھ نہ صرف فون بلکہ مزید چار ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکے گا۔ پہلے یہ ہوتا تھا کہ اگر آپ کے فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہے تو آپ ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں ورنہ نہیں مگر اب یہ بھی مسئلہ نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ سربراہ نے لکھا ہے کہ فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہو بھی جائے تو آپ ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔