ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

05:07 AM, 15 Jul, 2022

احمد علی
لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے نئے سپیل سے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ عوام بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ اور سفر کے دوران احتیاط کریں. غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں. محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاء الدین، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، پاکپتن، وہاڑی، ساہیوال اور خانیوال میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ جمعه کے روز سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلادھار بارش) جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، ژوب اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گوجرانوالہ 135، منگلہ 128، حافظ آباد 114، اسلام آباد (ایئر پور ٹ91، زیرو پوائنٹ 36، گولڑہ 22، سید پور 20)، اٹک 76، بہاولنگر 75، قصور 65، چکوال 60، لاہور (تاج پورہ 115، پانی والا تالاب 108، لکشمی چوک 106، گلشن راوی 93، چوک ناخدا 92، نشر ٹاؤن 88، مغل پورہ 83، اپر مال 82، جوہر ٹاؤن 79، سمن آباد 65، ہیڈ آفس واسا 61، ائیرپورٹ 59، اقبال ٹاؤن 45، سٹی 41)، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 45، سٹی 33)، جہلم 42، گجرات42، منڈی بہاء الدین، سرگودھا 36، راولپنڈی (شمس آباد 31، چکلالہ 20)، بہاولپور (ایئرپورٹ28، سٹی 19)، مری 20، نارووال 18، جوہر آباد 12، خانیوال، اوکاڑہ 04، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان 02، ساہیوال 01، چھور 85، شہید بینظیر آباد 13، بدین 10 اور خیرپور 05 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ میرپور خاص 04، جیکب آباد، روہڑی 02، سکھر 01، کاکول 36، چراٹ 24، پارا چنار 19، سیدو شریف 18، دیر (اپر 15، لوئر 05)، مالم جبہ 13، بالاکوٹ 10، کالام 09، بنوں 04، پشاور 02، دروش 02، تخت بائی، میر کھانی 01، راولا کوٹ 16، مظفر آباد (سٹی 13، ایئر پورٹ 09)، کوٹلی 09، گڑھی دوپٹہ 05، بگروٹ 11، گلگت 04، ژوب 10 اور لسبیلہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں