معروف بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی سے شادی کی خبروں کی چہ مگوئیاں ہونے پر خاموشی توڑ دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز
للت مودی نے انسٹاگرام پر
سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
للت مودی نے لکھا کہ ’ابھی ابھی ورلڈ ٹور سے لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی better half
سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔‘
للت مودی کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات کا تانتا بندھ کیا۔ کسی نے اس خبر کو حیران کن قرار دیا تو کسی نے خوشی کا اظہار کیا۔کسی نے کہا کہ ان دونوں نے چپکے سے شادی کرلی ہے جبکہ
للت مودی کی اس پوسٹ سے بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی یہی مطلب اخذ کیا کہ دونوں نے شادی کرلی ہے۔ تاہم بعد میں
للت مودی نے خود وضاحت جاری کی اور کہا کہ ’میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی شادی نہیں کی، صرف ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی بھی ایک دن ہو جائے گی۔‘علاوہ ازیں انسٹا پوسٹ میں بھی
للت مودی نے تھوڑی تبدیلی کی اور Better half کی جگہ better looking partner لکھ دیا۔ م
للت مودی سے شادی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد
سشمیتا سین نے بھی خاموشی توڑ دی اور واضح کیا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔
سشمیتا سین نے گود لی بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک پرسکون جگہ پر بہت خوشی کے لمحات گزار رہی ہیں اور یہ کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ شادی کی افواہوں پر وہ اس سے زیادہ کوئی وضاحت نہیں کر سکتیں۔
سشمیتا سین اور
للت مودی کی شادی افواہیں ایک ایسے وقت میں پھیلی ہیں جب کہ 8 ماہ قبل ہی اداکارہ نے بوائے فرینڈ سے تعلقات ختم کیے تھے۔