حکومت نے 17 جولائی کو دھاندلی کا پروگرام بنایا ہوا ہے، عمران خان
03:46 PM, 15 Jul, 2022
پبلک نیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس نے بھی ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر بٹھایا قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے 17 جولائی کو دھاندلی کا پروگرام بنایا ہوا ہے، کارکن اتوار کو پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں۔ خیال رہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔