پادری کی 3 ماہ پہلے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی ، ویڈیو وائرل

10:03 AM, 15 Jul, 2024

پادری کی 3 ماہ پہلے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی ، ویڈیو وائرل
پادری کی 3 ماہ پہلے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک : امریکا کے شہر پنسلوانیا میں ڈونالڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے  کیایک عیسائی پادری نے ٹرمپ پر حملے کی پیشن گوئی کئی ماہ پہلے ہی کر دی تھی ۔ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر وائر ل ہوگئی ۔
 ٹرمپ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے پادری کی پیشن گوئی کی اس ویڈیو کو شیئر کرنا شروع کردیا۔ ٹرمپ پر حملے کی پیشن گوئی کرنے والے پادری کا نام برینڈن بگس ہے جسے مارچ 2024 میں یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں بگس کا کہنا ہے کہ خدا نے انہیں بہت سے ایسے واقعات کے بارے میں بتایا ہے جو جلد ہی امریکا میں ہونے والے ہیں۔ خدا نے کہا ہے کہ امریکہ میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔


 اس وائرل ویڈیو میں بگس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ پر جان لیوا حملہ دیکھا ہے، انہوں نے گولی ٹرمپ کے کان میں چھیدتے ہوئے دیکھی ہے۔ گولی ان کے سر کے اتنی قریب گئی کہ اس کے کان کے پردے پھٹ گئے۔ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ اس دوران وہ زمین پر گر پڑے اور خدا کو یاد کرنے لگے۔ انہوں نے اسے صدارتی انتخاب جیتتے بھی دیکھا۔

پادری نے اس ویڈیو میں امریکا میں کساد بازاری کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔ بگس نے کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخابات کے بعد امریکی معیشت میں کساد بازاری بھی دیکھی ہے جو ملکی تاریخ کی بدترین کساد بازاری ہوگی۔ خدا نے بتایا ہے کہ یہ وقت بہت برا ہونے والا ہے۔

 یادرہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اتوار کو امریکہ کے شہر پنسلوانیا میں ایک انتخابی اجلاس کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ ایک گولی ٹرمپ کے دائیں کان کے اوپری حصے کو لگی۔ ٹرمپ کے کانوں سے خون بہنے لگا، پھر سیکورٹی گارڈز نے آکر انہیں چاروں اطراف سے گھیر لیا اور انہیں کرائم سین سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر لے گئے۔ سیکرٹ سروس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

مزیدخبریں