بلوچستان سے دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد تاحال لاپتا، والد کی حکومت سے اپیل

01:14 PM, 15 Jul, 2024

 ویب ڈیسک: دہشتگردوں نے 20 جون 2024 کو بلوچستان کے تفریح مقام شابان پکنک پوائنٹ سے 10 نہتے شہریوں کو آغوا کیا تھا جن کا تاحال ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

تفصیلات کے مطابق   مغویوں میں سے چھ افراد کا تعلق کوئٹہ کے ایک ہی خاندان سے تھا، ان افراد میں کوئٹہ کے رہائشی شیخ شان رضا کے تین بیٹے فرحان رضا، حسن رضا اور ریحان رضا شامل تھے۔ 

شیخ شان رضا نے بتایا کہ ہمارا تعلق کوئٹہ سے ہے اورعید پر ہمارے بچے شبان میں پکنک منانے گئے تھے، دہشتگردوں نے میرے 3 بیٹوں، ایک بھتیجے اور ہمارے گھر آئے دو مہمانوں کو پکنک پوائنٹ سے آغوا کیا۔ مغوی افراد کے والد کا کہنا تھا کہ یہ سارے نوجوان مختلف چھوٹے موٹے کام کرکے اپنا رزق کمارہے تھے۔ 

شیخ شان رضا نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہمارے بچوں کے شناختی کارڈز چیک کیے اور پھر انہیں ساتھ لے گئے۔

مغوی افراد کے والد کے مطابق آج 26 دن ہوگئے لیکن ہمارے بچے بازیاب نہیں ہوئے، انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت ہمارے پیاروں کی باحفاظت واپسی کیلئے کوشش کرے۔ 

مزیدخبریں