ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

03:24 PM, 15 Jul, 2024

 ویب ڈیسک: پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔

ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1043 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1612 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔  ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.52 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 45.18 میٹرک ہشیش برآمد کی جاچکی ہے۔

اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.65 میٹرک ٹن میتھ، 8.55 میٹرک ٹن افیون اور 982 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔ 

سیکیوٹی فورسز نے 30 جون سے 7 جولائی کے دوان بلوچستان سے 1094 کلو، خیبر پختونخواہ سے 133 کلو، گلگت بلتستان سے 5 کلو، پنجاب سے 2 کلو جبکہ سندھ سے 73 کلو منشیات ضبط کیں۔ 

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں