ویب ڈیسک: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15 جولائی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 653,154 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ بھی جاری ہے۔
03 جولائی سے 15 جولائی تک 15,727 افغان باشندوں میں 7126 مرد، 4926 خواتین اور 3675 بچے اپنے ملک چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان روانگی کے لیے 510 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔