ویب ڈیسک: بطوروزیراعظم شہباز شریف کا ملکی تاریخ کامنفرد اعزاز، شہبازشریف کےوزیراعظم ہوتےہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف2سال میں بجلی کےبنیادی ٹیرف میں فی یونٹ22.53روپےتک کا تاریخی اضافہ کیا گیا ہے، بجلی صارفین پرفی یونٹ3.23 روپے کامستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا،مستقل سرچارج ملاکر2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ25.76روپےبنتا ہے، بجلی صارفین پر2سال میں2 ہزار ارب روپے سےزائد کااضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تااکتوبر2022 بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7.91 روپےتک اضافہ کیا گیا تھا،جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7.50روپے تک اضافہ کیا گیا تھا،جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23 روپےکا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا،جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازحکومت میں پہلی باربجلی کے گھریلوصارفین پرایک ہزار روپے تک فکسڈچارجزبھی لگادیئے گئے،وفاقی کابینہ کی منظوری سےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ،سرچارج عائد کیا گیا،صارفین نےسہہ ماہی اورماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں اضافےکابوجھ الگ بردداشت کیا۔