ویب ڈیسک: پاکستان کے شہر اٹک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے ، تیل و گیس کا کنواں پاکستان آئل فیلڈ نے اٹک کے اخلاص بلاک میں دریافت کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی او ایل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنویں سے یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل ہورہا ہے، کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی نکل رہی ہے۔
کنواں کی کھدائی اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی, 17778 میٹر گہرائی پر کامیابی ملی۔پی او ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا ہے۔