عالمی باکسر عثمان وزیر کی لیفٹینٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات

07:24 PM, 15 Jul, 2024

ویب ڈیسک:انٹر نیشل باکسر عثمان وزیر کی صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹینٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے عثمان وزیر کو مسلسل 13فائٹس جیتنے پر مبارک باد دی ۔

تفصیلات کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور  نے ملاقات میں انٹر نیشل باکسر عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کی اور کہا ہمیں عثمان وزیر کی کامیابی پر فخر ہے، عثمان وزیر اپنی محنت جاری رکھو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہو،پاک آرمی عثمان وزیر کو مستقبل کے مقابلوں میں مکمل سپورٹ کرے گی۔

عثمان وزیر نے  لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا پاک فوج نے ماضی میں بھی میری سپورٹ کی جس پر میں شکر گزار ہوں،اپنی محنت سے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند رکھوں گا۔

مزیدخبریں