بانی پی ٹی آئی کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

10:50 PM, 15 Jul, 2024

ویب ڈیسک: انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس کی جانب سےبانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیاجبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی۔

عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا،بانی پی ٹی آئی کا تھانہ سرورروڈ میں درج 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور ہوا، تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات، تھانہ ریس کورس، شادمان، تھانہ مغلپورہ، ماڈل ٹاون کے ایک ایک مقدمے میں بھی جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

مزیدخبریں