پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 15 جون 2021
04:08 AM, 15 Jun, 2021
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو 2 اعشایہ 3 فی صد پرآ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 838 نئے مریض رپورٹ، مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہو گئی، فعال کیسز 40 ہزار 929 ریکارڈ،8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض صحت یاب بھی ہو چکے آن لائن تعلیم کی موجیں ختم،سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک سکول کھل گئے، کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کی ہدایت، صورتحال بہتر ہونے پر 21 جون سے پرائمری کلاسز بھی شروع کرنے کا فیصلہسندھ کا 1400 ارب روپے کاٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائےگا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے،ترقیاتی منصوبوں کے لیے 322 ارب روپے رکھنے کی تجویز،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15 فیصد اضافے کا امکان،محکمہ پولیس سمیت دیگرسرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پربھرتی کا اعلان بھی متوقع پنجاب کاچھبیس سوارب سےزائدکا بجٹ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں دس فیصداضافہ،تنخواہ دارطبقےپرکوئی نیاٹیکس نہیں لگایا جائےگا،ترقیاتی منصوبوں کے لئے 560ارب روپےمختص،انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کے لئے 145ارب رکھنے کا اعلان،،دوکروڑخاندانوں کوہیلتھ کارڈبھی دیئےجائیں گے،وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت کی تقریرکےدوران اپوزیشن کاہنگامہکوئٹہ میں دہشت گردوں کا فرنٹیئرکورکی ٹیم پرحملہ،جونیئرکمیشنڈ افسرسمیت 4 جوان شہید،آئی ایس پی آرکےمطابق اہلکارسیکورٹی پرمامورتھے،صوبیدارسردارعلی خان،سپاہی محمدانور،اویس خان اورمصدف حسین شہیدہوئے