پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،15 جون 2021
10:12 AM, 15 Jun, 2021
سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں راشد منہاس روڈ پر تجاوزات کےخلاف آپریشن، ریسٹورنٹ خالی کردیا گیا، دکانداروں کی مزاحمت، مزید نفری طلب کرلی گئی، مشتعل افراد کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کا لاٹھی چارج، مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا، نیپا سے جوہر موڑ جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند کردی گئی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریلوے اراضی پرمبینہ قبضے سےمتعلق کیس کی سماعت، عدالت نے تجاوزات گرانے کے خلاف درخواست مسترد کردی ،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں قانونی گھربھی مسمار کردیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سو سال تک بھی قبضہ رہے تو وہ قانونی نہیں ہوتا،اگر آپ کا نقصان ہوا ہے تو ریلوے کے خلاف الگ کیس داخل کریںنیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، صبح کو پیشی بھگت رہے ہوتے، باہر آکر نیب کے خلاف باتیں کرتے ہیں، چیئرمین نیب جاوید اقبال کا لاہور نیب آفس میں تقریب سے خطاب، کہا نیب کو صرف گالیاں دے کر چلے جائیں گے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ان سے بھی جواب دہی کی جنہیں ماضی میں کوئی بھی ادارہ نہیں بلاسکا، بزنس مین کمیونٹی کی ہتک اور تضحیک کبھی مقصود نہیں رہی، نیب پر تنقید کرنے والوں کو حقائق کا ادراک ہونا چاہیے۔سندھ کا 1400 ارب روپے کاٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائےگا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے،ترقیاتی منصوبوں کے لیے 322 ارب روپے رکھنے کی تجویز،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15 فیصد اضافے کا امکان،محکمہ پولیس سمیت دیگرسرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پربھرتی کا اعلان بھی متوقع۔ حلیم عادل شیخ کہتے ہیں 13 سال میں سندھ کے خزانے میں 7 ہزار 880 ارب روپے آئے، 800 ارب عوام پر خرچ ہوئے، اس میں بھی کمیشن لی گئی، 14 سو ارب کی کرپشن آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتائی گئی، یہ لوگ اومنی، زارداری گروپ، بلاول اور سی ایم ہاؤس کو ہی سندھ سمجھتے ہیں۔