محکمہ مال و محکمہ آبپاشی کے افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

12:00 PM, 15 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) کرپٹ افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری۔ محکمہ مال اور محکمہ آبپاشی پر چھاپے۔ محکمہ مال کا گرداور، پٹواری، محکمہ آبپاشی کا ضلعدار رنگے ہاتھوں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ مال سیالکوٹ سے رشوت خور گرداور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرداور حبیب سرور این ٹی او برانچ سیالکوٹ میں تعینات تھا۔ ملزم حبیب سرور گرداور کو دس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ رشوت خور گرداور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اوکاڑہ کے علاقہ بنگلہ گوگیرہ سے پٹواری ظفراللہ گرفتار کیا گیا۔ پٹواری ظفراللہ رشوت کے نشان زدہ پانچ ہزار روپے برآمد ہوئے۔

جھنگ سے محکمہ آبپاشی کا ضلعدار لیاقت علی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ رشوت خور ضلعدار سے نشان زدہ پچاس ہزار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن جھنگ کی چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں