سعودی عرب جانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری

02:30 PM, 15 Jun, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کےافراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے۔ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے۔ گاؤں یا دیہات میں دستیابی نہ ہونے پر بڑے شہروں سے ویکسین لگوائی جاسکے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے۔ ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے۔ سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔

مزیدخبریں