بزرگ نے 28 بیویوں کے ہوتے 37ویں شادی رچا لی

03:30 PM, 15 Jun, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: شادی ایک خوبصورت بندھن ہے جس میں بندھنے کے لیے بلوغت میں پہنچتے ہی سب کو خواب نظر آنے لگ جاتے ہیں یا پھر وہ دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔ مگر جس طرح کھانا ایک حد تک کھایا جا سکتا ہے اس طرح شادی بھی ایک حد تک اچھی لگتی ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ آپ ہر تیسرے دن کوئی نئی شادی رچا کر بیٹھ جائیں۔

مگر کچھ لوگ ایسے ہیں بھی جو اس حوالے سے ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں موجود بزرگ شخص اپنی 37 ویں شادی کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو محض 45 سیکنڈ کی ہے۔ آئی پی ایس روپن شرما کا تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہے جس پر یہ ویڈیو شیئر ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص موجود ہے جس کے ساتھ ایک جوان دولھن بھی موجود ہے۔ یہ بتایا گیا ہے کہ شادی رچانے والا یہ بزرگ دولھا پہلے 36 شادیاں کر چکا ہے۔ اس وقت ان کی 28 بیویاں حیات ہیں جبکہ 135 بچے ہیں اور 126 پوتے، پوتیاں، نواسے اور نواسیاں بھی ہیں۔

اس ویڈیو میں ٹویٹ کرنے والے صارف یا کسی اور کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ شادی کرنے والا شخص کہاں سے تعلق رکھتا ہے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ یہاں ایک نہیں سنبھالی جاتی، انھوں نے 29 بیویاں رکھی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں