اسلام آباد ( پبلک نیوز) پٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لٹر مہنگا۔ پٹرول کی نئی قیمت 110روپے 70 پیسے فی لٹرمقرر۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول مہنگا کر دیا ہے۔ پٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت ایک روپے 79 پیسے فی لٹربڑھادی گئی۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 112روپے 55 پیسےفی لٹرمقرر کر دی گئی۔
مٹی کا تیل ایک روپے 89 پیسے فی لٹرمہنگاہوگیا.مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی.