سندھ حکومت نے پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

07:30 PM, 15 Jun, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) بجٹ بم کے بعد عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا۔ سندھ حکومت نے پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے بجٹ میں تو عوام کو رلیف نہیں دیا پر مزید پیٹرول مہنگا کرکے مہنگائی میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول مہنگا کرکے عوام کی جیبوں پر سلیکٹڈ ڈاکہ ڈالنا بند کرے۔ پیٹرول مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی بڑھ جائےگی، خان صاحب غریب عوام پر رحم کریں۔

وزیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ ‏جعلی حکومت کی جعلی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں پیٹرول مزید مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے فصلوں کی کاشتکاری کی لاگت مزید بڑھ جائیگی۔ زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ‏جب پیٹرول مہنگا ہوگا تو ہر چیز مہنگی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کا حکومتی دعویٰ غیر حقیقی دکھائی دیتا ہے جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ پچھلے 3 سال میں تباہی کا سونامی تباہی و بربادی کے تمام رکارڈ توڑتا ہی جارہا ہے۔

مزیدخبریں