عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرانے کی تیاری
10:41 AM, 15 Jun, 2022
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔پیٹرولیم مصنوعات اب مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ تفصیل کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر ورکنگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کر لی گئی جبکہ سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتیں طے کی جائیں گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل پرفی لیٹر 8 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لیٹر اور 8 پیسے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پرفی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت کررہی ہے۔حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافی کرچکی ہے۔