بیوی نے دیور کے ہاتھوں شوہر قتل کروا دیا
11:43 AM, 15 Jun, 2022
پبلک نیوز ( ویب ڈیسک ) کراچی میں بھابھی کے کہنے پر دیور نے سگے بھائی کو قتل کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی گلشن توحید میں 9 جون کو اندھے قتل کا واقعہ رونما ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل انویسٹیگیشن کے مطابق ملزمہ پروین نے اپنے شوہر کو دیور کے ہاتھوں قتل کرایا اور ملزمہ نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر مقدمہ درج کروایا۔ ایس ایس پی شہلا قریشی نے بتایا کہ ملزمہ کئی سالوں سے اپنے دیور کو پسند کرتی تھی، ملزمہ فون پر اپنے دیور سے باتیں کرتی تھی۔ ایس ایس پی سینٹرل انویسٹیگیشن شہلا قریشی نے بتایا ملزمہ کے مقتول سے دو بچے بھی ہیں، پولیس نے مقتول نعمت گل کے بھائی اور بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔