پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ
01:16 PM, 15 Jun, 2022
لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری نے سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کردیا جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے ہے۔ وزیر خزانہ اویس لغاری نے ایوان اقبال میں بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ایک حد سے کم الاؤنس لینے والوں کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔