پنجاب بجٹ: خواتین اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اسکوٹیز دینے کا اعلان
01:37 PM, 15 Jun, 2022
لاہور: وزیرخزانہ پنجاب اویس لغاری نے سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کیا جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے ہے۔ وزیر خزانہ اویس لغاری نے ایوان اقبال میں بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیو ورکرز کو اسکوٹیز بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ایک حد سے کم الاؤنس لینے والوں کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔