دورہ مشہد کے دوران بلاول بھٹو کی امام رضا(ع) کے روضے پر حاضری

06:09 PM, 15 Jun, 2022

احمد علی
مشہد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے دورہ مشہد کے دوران امام رضا (ع) کے روضے پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امام رضا (ع) کے روضے پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کیے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امام رضا کے روضے پر حاضری کے موقع پر ملکی سلامتی اور وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آستان قدس رضوی کے متولی علامہ شیخ احمد مروی سے بھی ملاقات کی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایران آمد پر آستان قدس رضوی کے متولی علامہ شیخ احمد مروی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزیدخبریں