میئرکراچی کاانتخاب،پی پی اورجماعت اسلامی کےکارکنان آمنےسامنے

02:25 PM, 15 Jun, 2023

احمد علی
کراچی: آرٹس کونسل کے باہر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ، پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے. تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ کیا ہے ، حالات کو کنٹرول کرنے کے لیےرینجرز اور پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا ہے۔ آرٹس کونسل کے باہر کھڑی ہوئی متعددگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئےہیں اور دونوں جانب سےہی کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو الگ کیا ہے جس کے بعد سے آرٹس کونسل کے باہر صورتحال معمول پر آگئی ہے اور مشتعل کارکنان منتشر ہوگئے۔
مزیدخبریں