اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

05:19 PM, 15 Jun, 2023

احمد علی
اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ قومی اسمبلی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی تھی، گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں۔
مزیدخبریں