پاکستانی طلبہ نے یورپی یونین کی سب سے زیادہ سکالرشپ حاصل کرلیں

10:05 PM, 15 Jun, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستانی طلبہ نے ایک بار پھر یورپی یونین کی سب سے زیادہ سکالرشپ حاصل کرلیں ہیں ۔ یورپی یونین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر بتایا کہ پاکستانی طلبہ نے یورپی یونین کی سب سے زیادہ سکالرشپ حاصل کرلیں ہیں۔ یورپی یونین کے اسکالرشپ پروگرام ’ ایراسمس منڈس‘ کے تحت 143 ممالک کے 835 طلباء و طالبات کو اسکالرشپس دی گئی ہیں۔ 192 سکالر شپ کے ساتھ پاکستان پہلے نمبر پر ہے جبکہ 170 سکالر شپ کے ساتھ بھارت دوسرے ، 140 سکالر شپ کے ساتھ بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے۔میکسیکو کے 118 جبکہ نائیجریا کے109 طلبہ نے سکالر شپ حاصل کی۔
مزیدخبریں