ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کیجانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیے جانے پر اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شعیب شاہین، عامر مغل، علی بخاری کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوران احتجاج جان سے مارنے کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی گئی۔ کارکنان کی جانب سے پولیس ملازمین سے بدتمیزی و ہاتھا پائی کی گئی۔ کارکنان نے پولیس اہلکار سے اینٹی رائٹ کٹ چھین لی اور وردی پھاڑی۔
متن میں بتایا گیا ہے ہے شرکاء کے ہمراہ مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر گنز تان لیں۔ کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کیا گیا۔ مقدمہ 80 کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جبکہ 10 زیر حراست ہیں۔