خاورمانیکا تشدد کیس :پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت میں توسیع

11:17 AM, 15 Jun, 2024

ویب ڈیسک: انسداددہشت گردی عدالت نےخاورمانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔درخواستگزاران کی جانب سے شعیب شاہین ، عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ ، خالد یوسف چوہدری، نیازاللہ نیازی ، سردار مصروف ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر عدالت پیش ہوگئے۔
پی ٹی آئی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز لاہور گئے ہوئے ہیں،وکیل نےنعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

جج نےریمارکس دئیےکہ عثمان گل لاہور سےآگئےاوریہاں والےلاہورچلےگئے؟

وکیل عثمان ریاض گل نےکہا اڈیالہ جیل میں القادر کیس ٹرائل ہے،کوئی اور تاریخ دے دیں۔

جج طاہر عباس سپرا نےریماکس دئیےکہ درخواستوں پر سماعت 21 جون کو رکھ لیتے ہیں،کوشش کریں آئندہ سماعت پر سب موجود ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے وکلا کی عبوری ضمانت میں 24 جون تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل،فتح اللہ برکی،زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہیں،ملزمان میں مرزا عاصم بیگ،انصر محمود کیانی،سعید خان سدوزئی درخواست گزاران میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں