سنگین مقدمات کےخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

11:59 AM, 15 Jun, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ فریقین کو نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایک آئینی درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔

مزیدخبریں