شلپا شیٹی اور راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں، وجہ کیا ؟ 

12:11 PM, 15 Jun, 2024

ویب ڈیسک: اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نئی مشکل میں پھنس گئے اندر کی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نئے تنازع میں پھنس گئے ہیں، اس بار اس جوڑی کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت بھی درج کروائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی کی سیشن عدالت نے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) پولیس اسٹیشن کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اداکارہ شلپا اور ان کے  شوہر کے خلاف ایک تاجر کی جانب سے لگائے گئے 1 بلین دھوکا دہی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کریں۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک حکم میں، ایڈیشنل سیشن جج این پی مہتا نے کہا ہے کہ شلپا شیٹی، راج کندرا اور ان کی کمپنی ’ستیوگ گولڈ پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے ساتھ ساتھ ان کے دو ڈائریکٹروں اور فرم کے ایک ملازم کے خلاف قابل شناخت جرم کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت دھوکا دہی اور قانون کی مجرمانہ خلاف ورزی کے لیے ایف آئی آر درج کی جائے۔

راج کندرا اور ان کی اہلیہ کے خلاف شکایت بلین ٹریڈرز نے ایڈووکیٹ ہری کرشن مشرا اور وشال اچاریہ کے ذریعے درج کروائی ہے۔

 درج کروائی گئی شکایت کے مطابق کندرا اور شیٹی نے 2014 میں ایک اسکیم متعارف کروائی تھی جس میں اس جوڑے نے متعدد افراد کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے اس مشہور جوڑے نے ابھی تک اس معاملے پر کسی ردِ عمل کا اظہار  نہیں کیا ہے تاہم شلپا شیٹی اور راج کندرا متعدد بار الزامات اور عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں