ویب ڈیسک: شجاع آباد بستی خیر پور میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ کو زہر دے کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ورثاء کے بیان کے مطابق مقتولہ کے چچا زاد کزن نے اپنے دوست کی مدد سے 15 سالہ مقتولہ کو زبردستی زہر کی گولیاں کھلا دیں جس کے باعث مقتولہ کی طبیعت بگڑ گئی اور تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا۔
جہاں پر زہر کی شدت بڑھنے پر 15 سالہ اقرا دم توڑ گئی ، 15 پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قتل کی تا حال وجہ سامنے نہیں آسکی اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔